*بیرسٹر سلطان کی دعوت پرعمران خان خان 5 فروری کو سیز فائر لائن کوٹلی کا دورہ کریں گے*
*عمران خان سیز فائر لائن کوٹلی سے دونوں اطراف کے کشمیریوں کواظہار یکجہتی کا پیغام دیں گے*
اسلام آباد صدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی دعوت پر وزیر اعظم پاکستان پانچ فروری کشمیر ڈے کے موقع پر کوٹلی سیز فائر لائن کا دورہ کریں گے،وزیر اعظم عمران خان کوٹلی میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔اس بات کا اعلان وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے آج یہاں وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی اورآزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اہم تفصیلی ملاقات میں کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سیز فائر لائن کے عوام کے مسائل کی جانب وزیر اعظم عمران خان کی توجہ مبذول کراتے ہوئے آر پار کشمیریوں کو سیز فائر لائن کوٹلی سے دونوں اطراف کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سیز فائر لائن دورے کی دعوت دی جو وزیر اعظم پاکستان نے قبول کرلی،اس موقع پروزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں دوسری جماعتوں سے باصول اور با کردار لوگوں کو شامل کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔جبکہ آزاد کشمیر کے لئے ہاؤسنگ پروگرام کے سنگ بنیاد کی تقریب عنقریب وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اور بیرسٹر سلطان نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر کی انتخابی مہم اور دیگر حکمت عملی پربھی بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے دونوں رہنماؤں سے کہا کہ وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک واضح حکمت عملی تیار کریں تاکہ مقبوضہ جموں کشمیرمیں ایک اچھا پیغام دیاجاسکے۔ اس موقع پرآزاد جموں کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کا پورے آزاد کشمیر کے لوگوں کو قومی ہیلتھ کارڈ کا تحفہ دینے اورکشمیر ڈے کے موقع دورہ آزاد جموں کشمیر کی دعوت قبول کرنے پرشکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ویلفئیر ریاست کی جانب ایک اہم قدم ہے۔اسی طرح دیگر وفاق کے دیکر پراجیکٹس کا دائرہ کا بھی آزاد کشمیر میں بڑھانے سے آزاد جموں کشمیر کے عوام کا معیار زندگی بہتر کرنے اوروہاں کی تعمیروترقی میں مدد ملے گی۔
