وزیرداخلہ شیخ رشید،نے شمالی وزیرستان میں نوتعمیرشدہ پاسپورٹ آفس میران شاہ کا افتتاح کیا۔

میران شاہ (زین اللہ خان)
وزیر داخلہ جناب شیخ رشید، آئی جی ایف سی ساوتھ، اور منسٹرریلیف اقبال خان وزیر نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ جناب شیخ رشید اور
وزیر ریلیف محمد اقبال وزیر نے
نو تعمیر شدہ پاسپورٹ آفس میران شاہ کا افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہدعلی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شمالی وزیرستان شفیع اللہ گنڈہ پور نے بھی نئے تعمیر شدہ پاسپورٹ آفس میرانشاہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ بعد میں ٹوچی سکاوٹس جرگہ حال میرانشاہ میں مشران کے ساتھ جرگہ کیا مشران نے یونیورسٹی ، کیڈ یٹ کالج ، میڈیکل کالج ، بازاروں کی معاوضوں کی ادائیگی ، سیاحت کے فروغ اور دیگر مطالبات پیش کئیں ۔ وزیر داخلہ نے مذکورہ مطالبات کی ترجیی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ وزیر داخلہ نے دور دراز علاقوں کےلیے دو نادرا موبائل گاڑیوں کا اعلان کیا جو اگلے منگل سے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کام شروع کریں گئیں۔ وزیر داخلہ نے غلام خان بارڈر اور نو تعمیر شدہ غلام خان بارڈر ٹرمینل کا دورہ بھی کیا 5…6….2021…..رپورٹ زین اللہ خان میرانشاہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں