نوشہرہ میں2انچ ڈایاکی مین سپلائی کے ذریعے30 گھروں کوغیرقانونی طورپرسوئی گیس دینےکی لائن پکڑی گئی
سوئی ناردرن گیس کی ہیڈ آفس کی اسپیشل UFG ٹا سک فورس کی کا روائیاں
سوئی ناردرن گیس کی ہیڈ آفس کی اسپیشل UFG ٹا سک فورس نے پشاور اور مردان ریجن میں کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کندھا ر گاوں نوشہرہ میں ڈائر یکٹ بائی پا س پکڑ لیا۔ کاروائی کے دوران 2انچ ڈایا مین سپلائی کے ذریعے ڈائر یکٹ بائی پاس میں سے 30 گھروں کو غیر قانونی طور پر گیس دی جارہی تھی۔
کندھار گاؤں نوشہرہ ہی میں دوسری کاروائی کے دوران 9 عدد ڈائر یکٹ چوری کے کیس پکڑے جن سے20 سے زیادہ گھروں کو غیر قانونی طور پر گیس فراہم کی جاری تھی ۔آپر یشن رات گئے تک جاری رہا۔اور تمام ڈائریکٹ بائی پاس لا ئنوں کا خا تمہ کر کے پائپ لائن کو موقع پر ہی ٹھیک کردیا گیا۔
کاروائیوں کا سلسہ جاری رکھتے ہو ئے ضلع کرک تحصیل بنڈھا داؤد شاہ میں کاروائی کے دوران پلا سٹر آف پیرس بنانے والے انڈسٹریل یونٹ کو پلاسٹک پائپ کے ذریعے رنگے ہاتھوں گیس چوری ملوث پایا۔ جبکہ موقع پر ڈائریکٹ بائی پاس لا ئنوں کاخاتمہ کر کے پائپ لائن کو موقع پر ہی ٹھیک کردیا گیا۔ جبکہ بنڈھا داؤد شاہ ہی میں دوسری کاروئی کے دوران4 بائی پا س پکڑے گئے جن کے ذیعے4 کمرشل ہو ٹلوں کو غیر قانونی طو ر پر گیس فراہم کی جارہی تھی۔آپر یشن رات گئے تک جاری رہا۔اور تمام ڈائریکٹ بائی پاس لا ئنوں کا خاتمہ کر کے پائپ لائن کو موقع پر ہی ٹھیک کردیا گیا۔
قانون کے مطابق چوری شدہ گیس کی مقدار کے تعین کے لئے محکمانہ کاروائی جاری ہے۔ مزیدبراں گیس چوری کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ تھا نوں میں اندراج مقدمہ کے لئے درخواستیں جمع کروا دی گئی ہیں ۔