صحافی اسد علی طور پر مبینہ تشدد کا معاملہ ، تحقیقاتی اداروں نے حملہ کرنے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا

*صحافی اسد علی طور پر مبینہ تشدد کا معاملہ ، تحقیقاتی اداروں نے حملہ کرنے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے*

گزشتہ دنوں صحافی اسد علی طور پر حملہ کرنے والے تینوں ملزمان اس وقت حساس اداروں کی حراست میں ہیں

اسد علی طور پر تین افراد نے حملہ کیا تھا ان تینوں سے تفتیش جاری ہے، تینوں ملزمان کو تحقیقاتی اداروں نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے، تینوں ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے

گرفتار افراد کا اسد علی طور سے دیرینہ جھگڑا چل رہا تھا جس سے اسد علی طور بخوبی واقف تھے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد علی طور نے معاملے کو الجھانے کی کوشش کی تھی جو کامیاب نہیں ہوسکی

تحقیقاتی اداروں کا کہنا تھا کہ ان تینوں افراد سے مکمل تفتیش کرکے تمام حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے گا اور ان تینوں ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا

واضح رہے کہ اسد علی طور نے الزام لگایا تھا کہ مجھے حساس اداروں کے اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے جبکہ گرفتار ہونے والے عام شہری ہیں ان کا کسی بھی حساس ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے ذراٸع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں