132

موبائیل کمپنیوں کا نیا متعارف شدہ ریڈی کیش لون اور اس پر شرح سود 240 فیصد سالانہ

*موبائیل کمپنیوں کا نیا متعارف شدہ ریڈی کیش لون اور اس پر شرح سود 240 فیصد سالانہ*

موبائیل فون کمپنیوں کی جانب سے ریڈی کیش کی سہولت کے میسجز آنے پر اس کو چیک/ریسرچ کرنے کے لیئے جاز کیش اکاونٹ سے آج مبلغ دو سو روپئے ریڈی کیش لون ٹرآئی کیا، جسکی رسید لف ھے
اس دو سو روپئے پر مبلغ دس روپئے فی ہفتہ سود لیا جارھا ھے اور اس سود کا نام ہفتہ وار فیس رکھا گیا ھے

اب اگر 200 روپئے پر 10 روپئے ہفتہ وار سود/فیس ھے تو یہ سود ایک ماہ کا چالیس روپئے بن گیا، جسکی شرح 20% ماہانہ بنتی ھے

اور ایک سال کا 480 روپئے بنے گا ، جسکی شرح سود 240% سالانہ بنتی ھے

*یعنی ریڈی کیش لون کی سالانہ شرح سود/فیس 240 فیصد سالانہ ھے*

دنیا میں ایسا کونسا بینک لون ھے جسکی سالانہ شرح سود 240 فیصد ھو ؟

کہیں پاکستان میں غیر ملکی کمپنیوں نے یلاہ تو نہیں مچا رکھی ؟

ٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں