سابق وفاقی وزير داخلہ چوہدری نثار علی خان کی میجر عامر کے ہمراہ ولی باغ چارسدہ آمد بيگم نسیم ولی خان کی وفات پر تعزیت

چارسدہ، سابق وفاقی وزير داخلہ چوہدری نثار علی خان کی میجر عامر کے ہمراہ ولی باغ چارسدہ آمد
چارسدہ، اے این پی قائدین نے استقبال کیا
چارسدہ، چوہدری نثار علی خان نے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی اورصوبائی صدر ایمل ولی خان سے بيگم نسیم ولی خان کی وفات پر تعزیت کی
چارسدہ، اے این پی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین، سیکرٹری مالیات سینیٹر حاجی ہدایت اور ترجمان زاہد خان بھی موجود تھے
چارسدہ، صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلور، حاجی غلام احمد بلور اور لونگین ولی خان بھی اس موقع پر موجود تھے
چارسدہ، چوہدری نثار علی خان نے بیگم نسیم ولی خان کو خراج عقیدت پیش کیا
چارسدہ، ملک میں جمہوریت کےلئے بیگم نسیم ولی خان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، چوہدری نثار علی خان
چارسدہ، بیگم نسیم ولی خان ایک نڈر اور بہادر خاتون تھیں، چوہدری نثار علی خان
چارسدہ، بیگم نسیم ولی خان کا کردار سیاست میں خواتین کے لئے مشعل راہ ہے، چوہدری نثار علی خان
چارسدہ، اے این پی قائدین نے ولی باغ آمد پر سابق وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں