بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو جموں کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ سیز فائر لائن کے قریب پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی

آزاد کشمیر چکوٹھی:- بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو جموں کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ سیز فائر لائن کے قریب پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی جا رہی ہے۔ بھارت کے یوم جمہوریہ پر عوام کی بڑی تعداد مظفرآباد تا سرینگر روڈ پر یوم سیاہ ریلی میں شریک ہے۔ یوم سیاہ میں عوام سیاہ جھنڈے اٹھائے ، سیاہ پٹیاں باندھے بھارت کیخلاف احتجاج کررہے ہیں  بھارت مخالف احتجاج کررہے مظاہرین نے بھارتی جھنڈے سمیت نریندرہ مودی ، منوج مکنڈے نروانے اور راج ناتھ سنگھ کے پتلوں کو آگ لگا دی۔یوم سیاہ میں شریک کشمیری مظاہرین نے امیت شاہ ، اجیت دووال اور بپن راوت کے پتلے بھی جلائے۔ ھارت جمہوری نہیں وحشی ریاست ہے چیئرمین پاسبان حریت جموں کشمیر عزیراحمدغزالی کا یوم سیاہ کی ریلی سے خطاب بھارت ڈھونگ جمہوریت کی آڑ میں جموں کشمیر میں دہشت گردی کررہا ہے۔ عزیراحمدغزالی  بھارت جعلی جمہوریت کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو قتل کررہا ہے۔ عزیراحمدغزالی بھارت فراڈ جمہوریت کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کیخلاف جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ عزیراحمدغزالی دنیا بھارت میں جمہوریت کے نام پر رائج دہشت پسندی کو بھانپ لے۔ عزیراحمدغزالی  سرینگر میں جعلی مقابلے میں شہید کیئے گئے اطہر مشتاق،  زبیراحمد اور اعجاز مقبول کی میتیں ورثاء کے حوالے کی جائیں۔ عزیراحمدغزال بھارت کے اندر مسلمان، دلت ، سکھ اور دیگر اقلیتیں نام نہاد جھوٹی جمہوریت کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ مقررین کا یوم سیاہ کی ریلی سے خطاب  ہم دنیا سے حق خودارادیت کے زریعے جموں کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مقررین  انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیری اسیران کی رہائی کیلیئے کردار ادا کریں۔ مقررین کا مطالبہ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں