سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے بلاگر اسد طور اور ممتاز صحافی ابصار عالم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے اعلان کے بعد آئی ایس آئی وزارت اطلاعات اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد میدان میں آگئے
اسد طور کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست بھی دائر کروادی گئی جبکہ سینئر صحافی حامد میر اور عاصمہ شیرازی کے خلاف سوشل میڈیا پر پر مہم شروع کردی گئی
پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپوزیشن جماعتوں کے قیادت نامعلوم افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے والے دو صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے ان کی رہائشگاہوں پر گئی
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے پی ڈی ایم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاگر اسد طور اور ممتاز صحافی اور پیمرا کے سابق چیرمین ابصار عالم پر تشدد کی مذمت کی اور ان صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اجتماعی طور پر ان کے گھروں پر جامے کی ہدایت کی
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ایک وفد جس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سابق وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی مسلم لیگ نون کی مرکزی نائب صدر محترمہ مریم نواز پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے صدر محمود خان اچکزئی شاہ اویس نوروانی مسلم لیگ نون کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگ زیب عطا الللہ تارڑ اور جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری آور دیھر لوگ شامل تھے
اس دورے کے بعد حکومتی اور عسکری حلقوں میں تھرتھلی مچ گئی
رات گئے وزارت اطلاعات سے بیان جاری ہواکہ ”
وزارت اطلاعات
پریس ریلیز۔۔
آج اعلیٰ ترین سطح پر وزارت اطلاعات اور انٹر سروسز انٹیلی جنس کا رابطہ ہوا، ISI نےاسلام آباد میں ہونیوالاحالیہ واقع جس میں ایک ڈیجیٹل میڈیا صحافی اسد علی طور کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا سے مکمل لاتعلقی ظاہر کی ہے..
ایسے الزامات کا تسلسل ظاہر کرتا ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت ISI کو ففتھ جنریشن وار فیئر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔۔۔
آئی ایس آئی سمجھتی ہے کہ جب CCTV میں ملزمان کی شکلیں واضع طور پر دیکھی جاسکتی ہیں تو پھر تفتیش آگے بڑھنی چاہئے۔۔
اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائ جانی چاہئے۔
اس سلسلے میں ISI تفتیشی اداروں سے مکمل تعاون کرے گی۔
وزارت اطلاعات اس ضمن میں اسلام آباد پولیس سے رابطے میں ہے
اور امید ہے کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔۔
بغیر ثبوت اداروں پر الزامات کی روش ختم ہونی چاہئے اس طرح کی منفی روایات ملک کے اداروں کے خلاف سازش کا حصہ ہیں اور جلد اصل کردار بے نقاب ہوں گے۔”
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا دورہ کویت،اور صحافی اسد طور کے معاملے پر اہم ویڈیو بیان جاری کیا
آج رات ایک روزہ دورے پر کویت جارہا ہوں،
دوہزارہ دس اور گیارہ سے رکے ہوئے فیملی ویزوں کے اجراء کا معائدہ ہوگا،
کوشش ہوگی مزدوروں کے لیے بھی کوئی معائدہ کرسکوں ،
اسد طور کے مسئلے میں بعض لوگ ہماری حساس ترین ایجنسیوں کو بلاوجہ ملوث کرنا چاہتے ہیں،
آج ایک اہم فوٹیج ملی ہے جس کے ذریعے ہم ملزموں تک پہنچ جائیں گے،
آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے کو مل کراسد طور کے ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں،
سینیئر صحافی اسد طور کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں درخواست دائر کردی گئی۔
راولپنڈی کے شہری نے درخواست ڈائریکٹر سائبر کرائمز ایف آئی اے کو دی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 27 مئی کو سوشل میڈیا پر اسد طور کی ویڈیو دیکھی۔
درخواست گزار کے مطابق ویڈیو میں ہمارے معزز اداروں پر الزامات لگائے گئے، یہ شخص خاص ایجنڈے اور سازش کے تحت اداروں پر الزامات لگا رہا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسد طور کے خلاف قانونی کارروائی اور یو ٹیوب چینل بند کیا جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے صحافی اور بلاگر اسد طور کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔