نیو کراچی انڈسٹریل ایریا بشیر چوک پر گٹر کے اندر سے آگ بھڑک اٹھی۔ کسی قسم کا دھماکہ یا جانی مالی نقصان نہیں ہوا۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس نیو کراچی انڈسٹریل ایریا موقع پر پینچ گئی۔ پولیس اور اہلِ محلہ متعلقہ ادارے کو فون کرتے رہے مگر کوئی نہیں آیا۔
زیر نظر تصویر میں ایس ایچ او یونس خٹک کو خود آگ بجھاتے دیکھا جس سکتا ہے۔ پولیس نے عوام کو دھماکے کے خدشے کے پیشِ نظر عوام کو وقوعہ سے دور رکھا اور جب متعلقہ ادارے نہیں آئے تو ایس ایچ او یونس خٹک خود پولیس اہلکاروں کے ساتھ آگ بجھانے میں مصروف ہو گئے۔