آزاد کشمیر میں ماں بیٹی کی پھندا لگی لاشوں کے ملنے کے بعد حویلی میں حالات کشیدہ

حویلی
حویلی کے نواحی علاقے گگڈار زیارت موڑ سے ایک گھر میں مبینہ طور پر ماں اور بیٹی کی پھندہ لگی لاشیں ملیں ۔
جس کے بعد علاقے کے حالات کشیدہ ہو چکے ہیں ۔
جن خواتین کی لاشیں ملی ہیں ان کے قبیلے نے ایک دوسرے قبیلے پر ان خواتین کو قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
لواحقین کا موقف ہیکہ کچھ عرصہ قبل ان کی فیملی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے دوسرے قبیلے کی لڑکی کیساتھ گھر والوں کی منشا حاصل کیے بنا شادی کر لی تھی۔
جس کا بدلہ لیا گیا ہے۔
واقع کی اطلاعات پھیلتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی ۔
مشتعل ہجوم نے پیپلز سیکرٹریٹ کہوٹہ پر بھی حملہ کیا اور وہاں لگے بینرز پھاڑ ڈالے۔
اس وقت بھی حویلی بازار کے حالات خاصے کشیدہ ہیں۔
لوگ چھوٹے ، بڑے گروپس کی صورت بازار میں جمع ہیں ۔
پولیس کی نفری بھی موجود ہے لیکن ابھی تک حالات قابو میں نہیں ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں