97

میران شاہ صوبائی وزیرکےساتھ قوم مامیت خیل کے مظاہرین کےمذاکرات کےبعدپولیس کے ہاتھوں جاں بحق قبائلی نوجوان کی 2 روز سے بطور احتجاج رکھی گئی میت دفنادی گئی تاہم انصاف کے حصول تک سڑک بند رہے گی

میران شاہ (زین اللہ خان)

میران شاہ صوبائی وزیرکےساتھ قوم مامیت خیل کے مظاہرین کےمذاکرات کےبعدپولیس کے ہاتھوں جاں بحق قبائلی نوجوان کی 2 روز سے بطور احتجاج رکھی گئی میت دفنادی گئی تاہم انصاف کے حصول تک سڑک بند رہے گی

وزیر ریلیف اقبال وزیر کی قوم مامیت خیل کے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات
مبینہ طور پر پولیس کے ہاتھوں مامیت خیل قوم سے تعلق رکھنے والے شخص عزیر رحمان کی ہلاکت کے بعد دو دن سے نورک کے مقام پر قوم مامیت خیل نے لاش سڑک پر رکھ کر بنوں میران شاہ روڈ مکمل طور پر بند کر رکھا ہے۔
وزیر ریلیف اقبال وزیر کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں مظاہرین نے میت دفنا دی مگر انصاف کے مکمل حصول تک سڑک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے
صوبائی وزیر اور تحصیلدار غنی الرحمان نے لواحقین کو مکمل انصاف کی یقین دہانی کرادی مسئلے کے حل کیلئے صوبائی وزیر، ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کوششوں میں مصروف ہیں رپورٹ زین اللہ خان میرانشاہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں