ڈیرہ اسماعیل خان
کڑی شموزائی میں افراد کا ایک 16 سالْہ لڑکے پر جنسی تشدد اور ویڈیو بنانے کا معاملہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اکنامکس افیئرز محمد یعقوب شیخ علاقہ کڑی شموزائی بچے کے لواحقین کے گھر پہنچ گئے,
تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کڑی شموزائی میں عالم شاہ استرانہ جو کہ محنت مزدوری کے لئے کراچی میں مقیم ہیں نے 25 مئی 2021 کو ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ میرے 16 سالہ بیٹے لیاقت کے ساتھ 5 افراد شاہ رخ, لطیف, بہادر شاہ جاوید اور اظہر نے 15 رمضان 28 اپریل 2021 کو علاقہ میں جنسی زیادتی کی ہے اور اس کی ویڈیو بھی بنالی اور میرے بیٹے کو بلیک میل کرتے رہے ہیں جس کی وجہ سے اب آ کہ اہف آئی آر درج کرائی ہے
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اکنامکس افیئرز محمد یعقوب شیخ بچے اور ان کے لواحقین کی داد رسی کے لئے علاقہ کڑی شموزیی ان گھر پہنچ گئے
اس موقع پر ْان کا کہنہ تھا کہ تحرک انصاف کی حکومت ان کے ساتھ ہے ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائینگے , میں ریجنل پولیس آفیسر شوکت عباس اور ڈی پی او ڈیرہ نجم الحسن کے ساتھ رابطے میں ہوں ان کو ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں بچے کے ساتھ اس طرح کا گھناؤنا اور عجب و غریب کھیل کھیلا گیا ہے اور ویڈیو بنا کہ اس واقعہ پر پردہ ڈالنے اور چھپانے کی کوشش کی گئی ہے مجھے جیسے واقعہ کی اطلاع ملی میں اپنی تمام تر مصروفیات چھوڑ کر اظہار یکجہتی اور تسلی کے لئے حاضر ہوا ہوں, تمام سکیورٹی ادارے, پولیس ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے وزیراعظم پاکستان عمران خان مظلوم اور غریب عوام کے ساتھ ہیں ..