گڈاپ میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ کومبنگ آپریشن۔ آپریشن کاٹھور کے علاقے میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا جا رہا ہے۔پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں موجود، آپریشن کے دوران علاقے کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری۔ پولیس کے ہمراہ ضلع ملیر کی آئی ٹی ٹیم بھی موجود۔ ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق تھانہ ملیر کینٹ کے علاقے راشدی گوٹھ میں پولیس کا کومبنگ آپریشن۔ کومبنگ آپریشن سب ڈویژنل آفیسر ائیر پورٹ اور گڈاپ کی سربراہی میں کیا جا رہا ہے۔پولیس کی بھاری نفری خواتین پولیس اہلکاروں کے ہمراہ علاقے میں موجود۔ آپریشن راشدی گوٹھ کے علاقے میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا جا رہا ہے۔آپریشن کے دوران علاقے کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری۔ علاقے میں موجود افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے۔
