105

اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں دو سے تین ہفتوں کیلئے ہوں گی‘

لاہور: پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہےکہ اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں دو سے تین ہفتوں کے لیے ہوں گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد راس نے کہا کہ اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن کا آغاز کردیا ہے، لاہور میں 16 ہزار ٹیچرز اور 4 ہزار نان ٹیچرز اسٹاف ہے جنہیں ویکسین لگائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 7 جون کو اسکول کھولنے جا رہے ہیں اور جون سے قبل سب ٹیچرز کو ویکسین لگادی جائے گی، بچوں کا بہت نقصان ہوچکا، گرمیوں کی چھٹیاں کم سے کم کریں گے جو دو سے تین ہفتوں کے لیے ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں