74

زمین پھٹی نہ آسمان گرا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کیڑی شمموزئی میں ایک غریب معصوم بچے کے ساتھ تقریباً 6 لڑکوں کی اجتماعی زیادتی

زمین پھٹی نہ آسمان گرا

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کیڑی شمموزئی میں ایک غریب معصوم بچے کے ساتھ تقریباً 6 لڑکوں کی اجتماعی زیادتی ، ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ۔ مظلوم اور ظلم کرنے والے تمام لڑکوں کے ناموں کی تفصیل ثبوتوں کے ساتھ حاصل کرلی گئی ہیں ۔ انشاء اللہ بہت جلد ان کو انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کردیا جائے گا ۔ علاقہ کے تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ مظلوم کو انصاف دلانے اور ظلم کرنے والے درندوں کو سزا دلانے کےلیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔ انشاء اللہ اس واقعہ کو ویسے جانے نہیں دیا جائے گا بلکہ آخری حد تک جاکر مظلوم کو انصاف دلایا جائے گا ۔ کیونکہ اگر اس دردناک واقعہ پر بھی خاموشی اختیار کرلی گئی تو آئے دن یہ واقعات ہوتے رہیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں