ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے میں اعضاء کاٹ کر 2افراد کے قتل کے واقعہ کے محرکات کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعلی پنجاب عٹمان بزدار ملتان پہنچ گئےبربریت کا مظاہرہ کرنے والے درندوں کی جلد گرفتاری کا حکم

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی صدارت میں رات گئے سرکٹ ہاوس ملتان میں اہم اجلاس

اجلاس میں امن و امان کی صورتحال خصوصا ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے میں اعضاء کاٹ کر 2افراد کے قتل کے واقعہ کے محرکات کا جائزہ لیا گیا

وزیراعلی عثمان بزدار کو سفاکانہ واقعہ کے بارے ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی

وزیراعلی عثمان بزدار کا بربریت کا مظاہرہ کرنے والے درندوں کی جلد گرفتاری کا حکم

واقعہ میں ملوث سفاک قاتل قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے ۔عثمان بزدار

ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اور وسائل بروئے کار لانے جائیں ۔عثمان بزدار
مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔عثمان بزدار
انصاف فراہم کرنے کےلئے آخری حد تک جائیں گے ۔عثمان بزدار
وزیر اعلی عثمان بزدار کا مقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت

چیف سیکرٹری پنجاب،انسپکٹر جنرل پنجاب ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب،کمشنر ڈیرہ غازی خان، آر پی او ڈیرہ غازی خان،ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت

آئی جی پنجاب نے امن عامہ بارے وزیر اعلی پنجاب کو بریفننگ دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں