98

منڈی بہاؤالدین میں غنڈوں کا 2 نوجوانوں پر تشدد برقی تاروں اور ہنٹروں کی بارش

ضلع منڈی بہاءالدین کی تحصیل پھالیہ کے نواحی علاقے پاہڑیانوالی میں غنڈہ گرد عناصر کا دو نوجوانوں پر وحشیانہ تشدد ، نوجوانوں پر برقی تاروں اور ہنٹروں کی بارش کر دی ۔ نوجوان معافیاں مانگتا رہے ۔ بے لگام گروہ نے تشدد کی وڈیو بنا کر فیس بک پر اپ لوڈ کر دی۔۔۔۔

پھالیہ کے علاقے تھانہ پاہڑیانوالی کی حدود میں لجپال گروپ کے بیسیوں ممبران نے دو نوجوانوں کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ سڑک سے گزر رہے تھے ۔وڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کیسے ایک نوجوان جان بچا کر دکان میں گھس گیا جہاں سے ملزمان اسے گھسیٹ کر سڑک پر لائے اور الٹا لٹکا کر بے رحمی سے پیٹنا شروع کر دیا ۔ نوجوان معافیاں مانگتا رہا لیکن غنڈہ گرد عناصر اسے تاروں ، لاٹھیوں اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔نوجوانوں سے کچھ عرصہ قبل ان عناصر کی نوک جھوک ہوئی تھی ۔۔ایک ماہ قبل بھی ایسے ہی ایک گروپ نے بوائز ڈگری کالج پاہڑیانوالی کے طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہوائی فائرنگ کرتے رہے ۔ پاہڑیانوالی سٹی کے علاقے میں غنڈہ گرد گروپوں کی پر تشدد کاروائیوں سے اہل علاقہ شدید پریشان ہیں اور خاص طور طلباء اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں