82

شاہ لطیف سے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو ڈاکو گرفتار۔ گرفتار ڈاکوؤں کا ایک ساتھی فرار، تلاش جاری۔

شاہ لطیف سے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو ڈاکو گرفتار۔
گرفتار ڈاکوؤں کا ایک ساتھی فرار، تلاش جاری۔

گرفتار ملزمان نے ڈیڑھ ماہ کے دوران شاہ لطیف اور اسٹیل ٹاؤن میں 14 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا۔

گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، شہری سے کچھ روز قبل چھینا گیا موبائل فون اور دیگر اشیاء برآمد۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود سے چوری کی گئی موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی۔

گرفتار ملزمان شاہ لطیف اور اسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں منظم ڈکیتی سمیت چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں اختر اور اسد شامل ہیں۔

ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

*ترجمان ضلع ملیر پولیس*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں