پاکستانی گیلپ رپورٹ کا عام انتخابات 2024 کے حوالے سے کیا گیا سروے بالکل درست ثابت3 بڑی پارٹیوں کے حوالے سے پیشنگوئی کی گئی تھی آزاد امیدوار پنجاب میں 34 فیصد، PMLN 32 فیصد اور PPP 6 فیصد سیٹیں پائے گی”

*الیکشن 2024 گیلپ سروے رپورٹ درست ثابت*

پاکستانی گیلپ رپورٹ کا عام انتخابات 2024 کے حوالے سے کیا گیا سروے بالکل درست ثابت ہو گیا

10 جنوری 2024 کو گیلپ کی شائع کردہ رپورٹ میں ملک کی تین بڑی پارٹیوں کے حوالے سے انتخابات کی پیشنگوئی کی گئی تھی

سابقہ گیلپ رپورٹ کے مطابق؛
” آزاد امیدوار پنجاب میں 34 فیصد، مسلم لیگ ن 32 فیصد اور پاکستان پیپلز پارٹی 6 فیصد سیٹیں پائے گی”

انتخابات کے بعد 12 فروری کو گیلپ کی شائع کردہ رپورٹ میں یہ اندازے درست ثابت ہوئے

گیلپ سروے کے مطابق ؛
” آزاد امیدوار کی سیٹیں 1 فیصد بڑھ کر 35 فیصد، مسلم لیگ ن کی 1 فیصد بڑھ کر 33 فیصد جبکہ پیپلز پارٹی کی سیٹیں 6 فیصد ہی رہیں”

انتخابات سے قبل گیلپ رپورٹ کے مطابق؛
” خیبر پختونخواہ میں آزاد امیدوار 45 فیصد، جماعت اسلامی 15 فیصد ،مسلم لیگ ن 9 فیصد، پیپلز پارٹی 60 فیصد اور عوامی مسلم لیگ پارٹی 7 فیصد سیٹیں لے پائے گی”

انتخابات کے بعد گیلپ رپورٹ کے مطابق ؛
“آزاد امیدوار 45 سے ایک فیصد کم 44 فیصد سیٹیں لے پائی، جماعت اسلامی 15، مسلم لیگ ن 9، پیپلز پارٹی ایک فیصد کم 6 جبکہ عوامی مسلم لیگ پارٹی 7 فیصد سیٹیں لے پائی”

انتخابات سے قبل گیلپ رپورٹ کے مطابق؛
” پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میں 44 فیصد سیٹیں لے پائے گی جبکہ انتخابات کے بعد گیلپ رپورٹ میں یہ اندازہ درست ثابت ہوا اور پیپلز پارٹی 44 فیصد سیٹیں لے ہی پائی”

گیلپ رپورٹ کے مطابق
” مارچ 2023 میں پنجاب میں آزاد امیدواروں کی مقبولیت 45 فیصد تھی جو کہ کم ہو کر دسمبر میں 34 فیصد ہو گئی تھی جبکہ مارچ 2023 میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت 24 فیصد تھی جو کہ بڑھ کر دسمبر میں 32 فیصد ہو گئی ہے ”

گیلپ پورٹ کے مطابق؛
” مارچ 2023 میں سندھ میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت مقبولیت 42 فیصد ازاد امیدوار کی 19 فیصد اور مسلم لیگ ن کی 4 فیصد ہے”

انتخابات کے بعد گیلپ رپورٹ کے سروے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں صاف اور شفاف انتخابات منعقد کیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں