لاہور: 14 فروری
آزاد منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا سلسلہ جاری
آزاد کامیاب ہونے والے پنجاب اسمبلی کے چار مزید ارکان کا مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان
پی پی 132 سے سلطان باجوہ، پی پی 288 سےحنیف پتافی، پی پی 289 سے محمود قادر خان اور پی پی 94 تیمور لالی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے
چاروں نومنتخب ارکان کی نامزد وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات
اس موقع پر پارٹی راہنما رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، عطاء اللہ تارڑ، سردار اویس خان لغاری، خواجہ عمران نزیر، سردار احمد خان لغاری اور دیگر راہنماؤں بھی موجود تھے
شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے پر سلطان باجوہ، حنیف پتافی، محمود قادر خان اور تیمور لالی کا شکریہ ادا کیا اور ان کا خیرمقدم کیا
چاروں نومنتخب ارکان اسمبلی کا قائد محمد نواز اور شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار
چاروں ارکان نے پارٹی قائد محمد نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم نامزد ہونے پر شہباز شریف کو مبارک دی
ہم سب قائد نواز شریف اور عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے، شہباز شریف
اتحاد اور تعاون ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتا ہے، شہباز شریف
قائد جناب محمد نواز شریف کی راہنمائی میں عوام کی خدمت کریں گے، شہباز شریف
نواز شریف کے وژن پر عمل کریں گے، پاکستان کو معاشی خطرات سے نکالیں گے، شہباز شریف
مہنگائی کے عذاب سے عوام کو نجات دلانا اولین چیلنج ہے، شہباز شریف