87

یہ کیا ہےکہ ساتھ بھی ہیں اور نہیں بھی، شاہ محمود ترین گروپ پر برس پڑے

نیو یارک میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ کیاہےکہ ساتھ بھی ہیں اور نہیں بھی ہیں، خان ہمارا لیڈر ہے، خان پر اعتماد ہے اور پھر اگرمگر؟

انھوں نےکہا کہ اگر اعتماد ہے تو پھر مکمل کرو بھروسہ کرو، عمران خان کا کہنا ہےکہ وہ انتقام نہیں لینا چاہتے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چینی مافیا بلیک میل کرتا آیا ہے، میں عمران خان سے کہتا ہوں، ڈٹ جاؤ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں