لندن ماسک پہنے 4 افراد کی لندن میں حسن نواز کے دفتر داخل ہونے کی کوشش! ن لیگی ورکرز کا دعوی

لندن ماسک پہنے 4 افراد کی لندن میں حسن نواز کے دفتر داخل ہونے کی کوشش! ن لیگی ورکرز کا دعوی
تفصیلات کے مطابق ماسک پہننے چار افراد لندن میں واقع حسن نواز کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ عین اس وقت دفتر کے اندر موجود ن لیگ کے ورکرز نے ان افراد کو سی سی ٹی وی کیمروں سے دیکھ کر بلڈنگ کے مرکزی دروازہ سے باہر آ کر ان کو سیڑھیوں پر ہی روک لیا تھا اور سیڑھیوں کو خالی کرنے کہا جس پر ن لیگی ورکرز اور ماسک پہنے چار افراد سڑک پر چلے گئے اس کے بعد ان کا آپس میں تکرار بھی ہوا ۔ بعد ماسک پہنے لوگ وہاں سے چلے گئے اب تک ان افراد کی پہچان نہیں ہو سکی کہ وہ لوگ کون تھے اور ان کا وہاں آنے کا مقصد کیا تھا

ن لیگی ورکرز کے مطابق جب ان افراد نے دفتر کے اندر جانے کی کوشش کی تو اس وقت میاں نواز شریف دفتر کے اندر موجود تھے اور اس واقعہ کی پولیس کو رپورٹ کر دی گئی ہے جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ن لیگ نے اس واقعہ کو میاں نواز شریف پر قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے لیکن ان افراد کو پولیس کے حوالے کرنے کے بجائے ان کو وہاں سے جانے دینے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں