111

سپریم کورٹ میں شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے خلاف حکومتی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی جس پر وفاقی حکومت نے عدالت عالیہ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے خلاف حکومتی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 25 مئی کو سماعت کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں