123

بے تدبیری کی وجہ سےکورونا نے تباہی مچائی، ویکسین بھی خیرات میں ملی، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےکہا ہےکہ اس حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کردیا، بے روزگاری بڑھ گئی ہے اور عام آدمی کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔

چارسدہ میں اے این پی کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بے عملی اور بے تدبیری کی وجہ سے ملک میں کورونا وبا نے تباہی مچائی، کورونا ویکسین کا حکومت نے انتظام تک نہ کیا، یہ ویکسین بھی خیرات میں ملی،کورونا ویکسی نیشن کے معاملے میں بنگلادیش سے بھی پیچھے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کچھ خدا کا خوف کریں، تین سال چور ڈاکو کرتے ہوئے ملک کو کہاں پہنچادیا، این آر او نہ دینے کا شور کرتے ہیں، ان سے کون این آر او مانگ رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین جانے اور پی ٹی آئی جانے،ن لیگ کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں