95

گوجرانوالہ اور ساہیوال میں پولیس مقابلے 2 ڈاکو ہلاک

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر گوجرانوالہ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، کار سوار فیملی کو لوٹ کر فرار ہونے والے دو ڈاکو زخمی جبکہ ایک فرار پولیس نے زخمی ڈاکوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ،تھانہ صدر گوجرانوالہ کے علاقہ تلونڈی موسی خاں کے قریب پیرو چک میں تین ڈاکوں نے کار سوار فیملی کو روک کر لوٹ مار شروع کر دی اطلاع ملنے پر ایس ایچ اوفرحت نواز چٹھہ ، اے ایس آئی زکاء اللہ اور کانسٹیبل طاہر گجر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان فرار ہو گئے تعاقب کرنے پر ڈاکوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ میں دو ڈاکومبشر اور تنویر زخمی ہو گئے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز آغا رمضان نے وقوعہ کا دورہ کیا ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ تیسرے ڈاکو کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔
ساہیوال پولیس مقابلہ
2ڈاکو ہلاک
بوقت 1 بجے قریب نزد اڈہ منیرآباد 2کس نامعلوم اشخاص نے کار سوار یاسر جو کہ پنجاب بنک سے نقد کیش 25لاکھ روپے لے کر جا رہا تھا کو گن پوائنٹ پر روکا جو نہ رکا ملزمان نے 4/5فائر کیے جو کار کی باڑی پر لگے کار سوار یاسر اور مقبول خوش قسمتی سے بچ گئے ۔
15کی اطلاع ملنے پر پولیس حرکت میں آئی اور ناکہ بندی کر دی ۔40چودہ ایل کے قریب پولیس نے ملزمان کو آتے دیکھا تو ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر جھاڑیوں میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کر تے ہو ئے فرار ہو گئے پولیس نے جوابی فائرنگ کی فائر نگ کا سلسلہ رکنے پر دیکھا تو2کس ملزمان زخمی حالت میں پڑے ہو ئے ملے جن کو پولیس ہسپتال لے جا رہی تھی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے رستہ میں ہی جاں بحق ہو گئے ۔ملزمان کے قبضہ سے رائفل 44بور 5کس لوڈ شدہ میگزین دو عدد پسٹل معہ تین عدد مگزین برآمد ڈی ایس پی ساہیوال صدر رانا اکمل رسول نادر نے ملازمان کو شاباش دی مزید تفتیش جاری ۔
ترجمان پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں