اٹک ضلعی صدر مقام اٹک میں گزشتہ 30 سالوں سے قائم فحاشی کے اڈے پر چھاپہ ، ناءکہ سمیت 7 ملزمان گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی چوہدری مظہر السلام نے عوامی شکایات پر اٹک کے پوش علاقہ دارالسلام کالونی میں اٹک کی معروف اور عرصہ دراز سے فحاشی کا اڈہ چلانے والی مشہور بدنام زمانہ ناءکہ میڈیم طاہرہ سیدہ اور دلال اللہ داد جو حرام زناء کاری کا اڈہ چلاتے ہیں اس وقت اپنی کوٹھی کے باہر گیٹ کے سامنے ایک نوجوان کے ساتھ جسم فروشی کی ڈیلنگ کر رہے ہیں فوری ریڈ کیا جائے تو پکڑے جا سکتے ہیں انہوں نے کاروائی کیلئے اے ایس آئی خرم شہزاد کی قیادت میں پولیس چھاپہ مار ٹیم روانہ کی جنہوں نے چھاپہ مارا تو ناءکہ طاہرہ سیدہ زوجہ ریاض حسین سکنہ محلہ مسجد نقشبندی اعوان شریف ، دلال اللہ داد ولد نصیر احمد سکنہ جہاز گراءونڈ النور کالونی کھنہ ڈاک راولپنڈی اور اس کی بیوی روبینہ بی بی ، سلمیٰ اختر زوجہ حیات محمد سکنہ محلہ حیدر شاہ وکیل مرزا ، زکیہ بی بی دختر غلام شبیر سکنہ بستی رحمن نگر ضلع جھنگ ، فرزانہ بی بی زوجہ نور آصف سکنہ رتہ متہ جھنگ ، طارق محمود ولد فاضل سکنہ سیدن ہٹیاں تحصیل حضرو کو گرفتار کر کے خواتین کی لیڈی ہیڈکانسٹیبل نے تلاشی لے کر جسم فروشی کی رقم 5 ہزار 110 روپے ، موبائل فون برآمد کر کے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 371 اے ، 371 بی ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا چھاپہ مار ٹیم میں لیڈی ہیڈکانسٹیبل رفعت جبیں ، کانسٹیبلان یاسر ، ناصر ، علی اصغر ، جہانگیر ، جسے ڈرائیور محمد لیاقت چلا رہا تھا شامل تھے ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل اٹک بھجوا دیا گیا ہے یاد رہے کہ دارالسلام کالونی میں اسپیشل برانچ سمیت دیگر خفیہ ایجنسیوں کے دفاتر بھی موجود ہیں ۔
