پشاور میں کورونا وائرس سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام انتقال کر گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام پشاور کے علاقے شاہ عالم میں ڈیوٹی پر تھے کہ کورونا وائرس میں مبتلاء ہوئے، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسسلام پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج تھے اورگزشتہ ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے تاہم جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کرگئے۔
شمس الاسلام نے کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران پاک افغان بارڈر طور خم پر بھی فرائض سرانجام دیئے تھے، بہترین خدمات پروزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے انہیں بہترین افسرقراردیا تھا۔
*نمازجنازہ کا اعلان*
شمس الاسلام (اسسٹنٹ کمشنر پشاور و سابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل) کورونا بیماری سے طویل جنگ ہار گئے
(انا للہ وانا الیہ راجعون°)
ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے سابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام (موجودہ اسسٹنٹ کمشنر پشاور) بقضائے الہی انتقال کرگئے مرحوم کی نمازجنازہ آج بمورپشاور خہ 18مئی، 2021ء بروز منگل، بوقت 5بجے، بمقام عصر گڑھی عثمانی خیل نزد درگئی ملاکنڈ میں ادا کی جائے گی۔
مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی گائوں واقع محلہ اسلام باغ بے غم روڈ گڑھی عثمانی خیل، ملاکنڈ میں 18 تا 20 مئی، 2021ء ہوگی جبکہ 21 اور 22 مئی، 2021ء کو فاتحہ خوانی گلی نمبر8، سیکٹر ایف10، فیز6 حیات آباد، پشاور میں ہوگی۔ نمازجنازہ وایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی میں شرکت کی استدعا کی گئی ھے جبکہاس دوران انسداد کورونا وائرس کیلئے حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی درخواست کی گئئ ھے
سوگواران میں پروفیسر ڈاکٹرفخرالاسلام، صدرالاسلام و فیملی شامل ہیں
انا للہ و انا الیہ راجعون