82

دو مختلف حادثات میں پولیس کانسٹیبل سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ4افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان: رحمانی خیل کے قریب سی پیک روڈ اور فتح موڑ کے قریب دو مختلف حادثات میں پولیس کانسٹیبل سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ4افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑی خیسور کی حدود رحمانی خیل کے قریب بگی قمر کے ساتھ سی پیک روڈ پر 22سالہ محمدشعیب مروت ولد عبدالحنان مروت سکنہ حال نور آباد کالونی شیخ یوسف نامی کانسٹیبل اپنے ماموں زاد بھائی 19سالہ عبدالباری ولد عبدالواحد مروت سکنہ شاہ حسن خیل کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبرFL-5598/DIKhan پر جارہے تھے کہ ان کی موٹر سائیکل سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں محمدشعیب مروت اور دوسرے موٹر سائیکل پر سوار نعمت اللہ ولد گل خان سکنہ اڈوال جاں بحق ہوگئے جبکہ محمد شعیب مروت کا ماموں زاد بھائی عبدالباری اور دوسرے موٹر سائیکل پر سوار شخص شدیدزخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا۔ ادھر دوسرے حادثہ میں تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود فتح موڑ پر تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موٹر سائیکل پر سواررحمت اللہ کندی ولد ملک سونا خان سکنہ جٹہ جاں بحق، اس کا بھائی سیف الرحمن کندی اور بھانجا اکرام اللہ ولد شاہجہان زخمی ہوگئے جن کو سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے دونوں حادثات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں