خواتین کے تنازعہ باپ نے گھر میں داخل ہوکر 20سالہ بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان:مستورات کے تنازعہ پرمقیم شاہ اڈہ کے قریب باپ نے گھر میں داخل ہوکر 20سالہ بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،یارک پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی رپورٹ پراس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدود بگو بورنگ اڈہ مقیم شاہ میں ملزم شیرین خان سلیمان خیل ولد عبدالرئوف نے اپنے گھر میں داخل ہوکر اپنی20سالہ بیٹی میمانہ بی بی کو پستول سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ یارک پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی رپورٹ پراس واقعے کا مقدمہ اپنے شوہر کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیاہے ۔ رپورٹ میں واقعہ مستورات کا تنازعہ بتایاگیاہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں