109

ٹھٹھہ میں کینجھر جھیل سمیت دیگر تفریحی مقامات پرپابندی جامع پلان نافذ العمل 10اہم مقامات پر پولیس کی نفری تعینات

*عیدالفطر کے موقع پر تفریحی مقامات پر پابندی کے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے لئے ٹھٹہ پولیس کی جانب سے جامع پلان نافذالعمل۔ ضلع بھر کے انٹری ایگزٹ پوائنٹس اور دوسرے اہم مقامات پر پولیس تعینات۔ ایس ایس پی ٹھٹہ کا مختلف مقامات پر پولیس ورکنگ کا جائزہ ، ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران اور جوانوں کو ہدایات اور اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے پر حوصلہ افزائی ۔*

ہر سال عیدالفطر کے موقع پرکراچی اور دیگر اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں شہری ضلع ٹھٹہ کے مختلف تاریخی اور تفریحی مقامات ، بالخصوص کینجھر جھیل ،پر وزٹ کرتے ہیں۔ اس سال کرونا کی تیسری لہر اور تفریحی مقامات پر پابندی کے حکومت سندھ اور آئی جی سندھ کے احکامات پر عمل درآمد کرانے کے لئے ٹھٹہ پولیس کا جامع پلان نافذ العمل ہے۔ ضلع بھر کے انٹری ایگزٹ پوائنٹس اور دیگر دس اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے مختلف مقامات پر پولیس ورکنگ کا جائزہ لیا ، ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران اور جوانوں کو ہدایات دیں اور اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

ٹھٹہ پولیس کی جانب سے تمام عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ عید کے پرمسرت موقع پر اپنے گھروں میں رہیں اور اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیاں منائیں، غیر ضروری باہر نکلنے سے پرہیز کریں، *ٹھٹہ ضلع کے تمام تفریحی مقامات فی الحال بند ہیں ، ان پر وزٹ کرنے سے اجتناب کریں*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں