سماہنی آزادکشمیر ۔سیز فائر لائن سماہنی سیکٹر میں ایک اور شہری بارودی سرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا

سماہنی آزادکشمیر ۔سیز فائر لائن سماہنی سیکٹر میں ایک اور شہری بارودی سرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا

سماہنی آزادکشمیر ۔موری نکہ ڈھل کھمباہ کا رہائشی 33 سالہ نوجوان محمّد اصغر عروف پولا ولد سید محمد کنٹرول لائن کے متصل گاوں موری نکہ میں مائن بلاسٹ ہونے سے شدید ذخمی ہوا

سماہنی آزادکشمیر ۔نوجوان کا ایک پاوں مکمل مفلوج ہوا شدید زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کنٹرول لائن سے ریکسیو کرتے ہوئے میرپور علاج معالجہ کیلئے ریفر کر دیا گیا ہے

سماہنی آزادکشمیر ۔کنٹرول لائن سماہنی سیکٹر میں گذشتہ ماہ سے مائن کی زد میں آنے کا یہ تیسرا واقع رونما ہوا کنٹرول لائن پر آباد شہریوں نے اعلی احکام سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ سیز فائر لائن کی پٹی پر ان بارودی سرنگ مائنز کا صفایا کیا جائے تاکہ آئے روز ہونے والے خطرناک حادثات سے بچا جا سکے

سماہنی آزادکشمیر ۔سیز فائر لائن سماہنی سیکٹر میں ایک اور شہری بارودی سرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا
ایل او سی کا ایک اور رہائشی مائن پھٹنے سے عمر بھر کی معذوری کا شکار ہو گیا،سرحدی گاؤں ڈل کھمباہ موہری نکہ کے رہائشی نوجوان چوہدری محمد اصغر ولد سید محمد کا زیرو لائن پر واقع اپنے گھر کے قریب ہی دایاں پاؤں مائن(بارودی سرنگ)پر آنے سے مائن کے پھٹ جانے سے شدید زخمی ہو گیا،زخمی کو تندڑ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد منگلا ریفر کر دیا گیا ہے یاد رہے کہ سرحدی علاقہ میں آئے روز مائن پھٹنے کے واقعات سے مقامی رہائشیوں کا نقصان اور عمر بھر کی معذوری معمول بن چکا ہے،نوجوان کے خاندان کے دو افراد مائن کی زد میں آ کر معذور ہو چکے ہیں،جبکہ چند روز قبل ڈنہ گاؤں میں بھی ایک بزرگ شہری مائن پھٹنے کے واقع میں پاؤں کٹ جانے سے معذور ہو چکا ہے،ذمہ دار حلقے سرحدی علاقہ سے مائنز(بارودی سرنگوں)سے شہریوں کے بچاؤ کے لئے موثر اقدامات کریں۔تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔(فوٹوز فائل)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں