اغوا کا مقدمہ درج نہ کرنے پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کے رشتہ دار ایس ایچ او حیات آباد کو معطل کر دیا گیا ہے۔ حیات آباد تھانہ کے ذریعے افغانستان سے سمگل شدہ سامان بحفاظت پشاور اور ملک کے دیگر حصوں میں منتقل ہوتا ہے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز حیات آباد کی حدود میں ایک شخص کی اغوا کی رپورٹ درج نہ کرنے پر وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمود خان کے رشتہ دار ایس ایچ او حیات آباد محمد علی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ معطل ہونے والے ایس ایچ او کو تھانہ حیات آباد پر سب سے ذیادہ عرصے تک تعینات ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ جس کو وزیراعلی خیبرپختونخواہ کے حکم پر راتوں رات سوات سے پشاور اور پھر اسی وقت حیات آباد تھانے کا ایس ایچ او تعینات کیا گیا تھا۔ سی پی او ذرائع نے بتایا کہ ایس ایچ او کے معطل ہوتے ہی وزیراعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے آئی جی پی کو ٹیلی فون کال موصول ہوئی جس پر آئی جی پی نے وزیراعلی کو معذرت کی ہے اور کہا کہ معاملہ ٹھنڈا ہونے دیں تب تک میں محمد علی کو دوبارہ کسی اچھے تھانے پر تعینات کر دوں گا۔
