160

سینئر صحافی آزادکشمیر و کالم نگار سید نورالحسن گیلانی گزشتہ تین روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل جہاں ٹریٹمنٹ کے بعد اُن کی حالات بہتر ہوگئی

مظفرآباد(این این آئی) سینئر صحافی آزادکشمیر و کالم نگار سید نورالحسن گیلانی گزشتہ تین روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل جہاں ٹریٹمنٹ کے بعد اُن کی حالات بہتر ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی آزادکشمیر، کالم نگار و نمائندہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل سید نورالحسن گیلانی گزشتہ 3 روز قبل جمعے کی نماز کی ادائیگی کے بعد گھر آرہے تھے ، جہاں گھر پہنچتے ہی اُنہیں دل کا دورا پڑا جس کے بعد اُنہیں فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا اور اُن کا ٹریٹمنٹ عمل میں لایا گیا جس کے بعد اُن کی حالت 3 روز بعد اب کافی بہتر ہوگئی ہے ، یاد رہے کہ سید نورالحسن گیلانی انسانی حقوق کی تنظیم کے نمائندے بھی ہیں اور انسانی حقوق کے تحفظ کےلئے ہر جگہ سرگرم رہتے ہیں جس کی وجہ سے اُنہیں دھمکیوں اور شدید ذہنی پریشر کا سامنا بھی تھا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں