حیدرآباد میں موٹرسائیکل چور گینگ کے 2 کارندے مسروقہ موٹر سائیکلوں اور اسلحہ سمیت گرفتار

*حیدرآباد:

*موٹرسائیکل چور گینگ کے 2 کارندے مسروقہ موٹر سائیکلوں اور اسلحہ سمیت گرفتار*

*تھانہ جی او آر ایس ایچ او سب انسپیکٹر ایاز علی بگھیو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی

دوران پیٹرولنگ جی او آر پولیس کو مخفی اطلاع موصول ہوئی کہ چند مشکوک اشخاص پنہور گوٹھ جھاڑیوں کے جنگل کے قریب چوری شدہ موٹرسائیکلوں کو کسی جگہ منتقلی کیلئے لیکر جانے کیلئے کھڑے ہیں

جی او آر پولیس نے بروقت مخفی اطلاع پر موصول ہونے والی جگہ پر چھاپہ مار کر 2 ملزمان بنام کاشی ولد نارو کوہلی اور غلام رہانی ولد عبدالکریم کھوسو کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا, جبکہ ملزمان کا ساتھی بنام حسن ابڑو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 5 موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی

گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اپنا تعلق موٹرسائیکل چور گینگ سے ظاہر کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا مزید بتایا کہ یہ تمام موٹرسائیکلیں چوری شدہ ہیں جنہیں ہم دوسرے شہروں میں فروخت کے لیے لیکر جارہے تھے

گرفتار ملزمان نے مزید اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے مورخہ 2021-03-27 کو موٹرسائیکل HAZ-2778, میکر یونیک, انجن نمبر 1090169, چیچز نمبر 2088834 نارو شاہ درگاہ کوہ نور چوک کے قریب سے چوری کی تھی, جس کا مقدمہ 43/2021 زیر دفعہ 381 -A تعزیرات پاکستان کے تحت فریادی بنام رمضان قریشی کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں درج ہے

گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد مزید 4 موٹرسائیکلوں کو زیر دفعہ 550-CRPC کے تحت پولیس تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی

جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں

*(1)* موٹرسائیکل نمبر نامعلوم, میکر ہونڈا, انجن نمبر 6649282, چیچز نمبر 479320

*(2)* موٹرسائیکل نمبر نامعلوم, میکر یونین اسٹار , انجن نمبر SAE528834, چیچز نمبر SAC534603

*(3)* موٹرسائیکل نمبر نامعلوم, میکر ہونڈا, انجن نمبر B012024, چیچز نمبر CB890110

*(4)* موٹرسائیکل نمبر نامعلوم, میکر ہونڈا, انجن نمبر AK060182, چیچز نمبر 6530138

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ GOR میں مقدمات درج کرلیے گیے

*27/2021 u/s 411 PPC*

*28/2021 u/s 23-A S.A.A*

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں