94

پی ٹی آئی آخری نمبر پر رہی، عمران خان کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی این اے 249 میں آخری نمبر پر رہی، اس لیے عمران خان کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ڈسکہ میں پی ٹی آئی پردھاندلی کے الزامات تھے لیکن عوام نے پی ٹی آئی کو دو بار دھول چٹائی لہذا اپنی چوری کا حساب دو۔ کیا ہے۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں کم ٹرن آئوٹ کے باوجود سیاسی جماعتیں دھاندلی کا شور مچا رہی ہیں جبکہ حال ہی میں ڈسکہ اور سینیٹ انتخابات کے دوران بھی یہی سب دیکھنے میں آیا۔

پاکستان مسلم لیگ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا شگوفہ چھوڑ کر عمران صاحب الیکشن چوری کا نیا منصوبہ بنا رہے ہیں، آپ جیسے ووٹ چور کے مسلط ہوتے ہوئے الیکشن اصلاحات نہیں ہوسکتیں۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کاعملہ چوری کرنے والے الیکشن اصلاحات پر لیکچر نہ دیں، جہاں ایک حکم پر آر ٹی ایس بیٹھ جاتا ہے، وہاں الیکٹرانک مشین بے چاری کیا کرے گی؟۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ آر ٹی ایس بٹھا کر ووٹ چوری سے قوم پر مسلط ہونیوالے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا نام کس منہ سے لے رہے ہیں؟، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تجربہ پوری دنیا میں نا کام ہوچکا ہے۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے جو اسٹڈی کروائی تھی، اس میں بھی الیکٹرانک ووٹنگ کو نا قابل عمل قرار دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں