موٹروے پولیس نے خصوصی مہم میں 7 ملین روپے سے زائد جرمانے عائد 15597 گاڑیوں کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پرچالان

پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات کے تناظر میں کاروائی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق
آئی جی موٹروے نے پندرہ روزہ خصوصی مہم چلانے کی ہدایت کی۔7 ملین روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے۔
خصوصی مہم کے دوران 15597 گاڑیوں کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پرچالان کئے گئے۔
ٹریفک قوانین پر 4 ہزار سے زائد گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ 136 عارضی تجاوزات ہٹادی گئیں.سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف 12 ایف آئی آر درج کی گئیں۔مزید ضروری کارروائی کے لئے 920 گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس، روٹ پرمٹ ضبط کرلئے گئے۔
قومی شاہراہ اور موٹروے M-9 پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے شکایات۔ انسپکٹر جنرل، نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پولیس، ڈاکٹر سید کلیم امام کا فوری نوٹس شکایت کرنے والوں کے ذریعے اجاگر ہونے والے مسائل پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
موٹر وے چوک اور راوت کے علاقے میں ٹریفک کی بے ہنگم رش اور پارکنگ کی خلاف ورزیوں پر شکایات۔ موٹروے M-9 پر سفر کرنے والے مسافروں نے لین کی خلاف ورزی اور بھاری گاڑیوں کے خلاف شکایات کیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی بڑی وجہ ٹریفک قوانین اور ضوابط کے بارے میں شعور نہ ہونا سب سے بڑی وجہ ہے۔ مہم کے دوران 5 ہزار سے زائد ڈرائیوروں کو روڈ سیفٹی اورٹریفک قوانین کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔آئی جی کلیم امام۔ کا کہنا کہ ایسی خصوصی مہمات کے ذریعے ٹریفک ڈسپلن کو برقرار رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں