لاہور ہائیکورٹ میں DHA قبضہ کے خلاف کیس LDA والے اتنے شاہ سے شاہ کے زیادہ وفادار ہوگئے ہیں چیف جسٹس قاسم خان DHA کے وکیل نے دوران سماعت آرمی سے متعلق ریمارکس واپس لینے کی استدعا کردی

لاہور ہائیکورٹ میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی پر قبضہ کے خلاف کیس کی سماعت

ایل ڈی اے کے لیگل ایڈوائزر نے فیس بک پر لیٹر لگایا چیف جسٹس قاسم خان

ایل ڈی اے کے وکیل تو اس میں فریق بن گئے چیف جسٹس قاسم خان

ایل ڈی اے والے اتنے شاہ سے شاہ کے زیادہ وفادار ہوگئے ہیں چیف جسٹس قاسم خان

ڈی ایچ اے نے قبضہ کب لیا چیف جسٹس قاسم خان

عامر راں صاحب نے جو خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے میں اس کو دیکھ رہا ہوں چیف جسٹس قاسم خان

کیا جو لیٹر جاری ہوا کیا وہ انتظامی کمیٹی کے سامنے پیش ہوا؟ چیف جسٹس قاسم خان

ڈی ایچ اے کے وکیل نے دوران سماعت چیف جسٹس سے آرمی سے متعلق ریمارکس واپس لینے کی استدعا کردی

جناب کے ریمارکس سے آرمی کے افسران میں تشویش پائی جارہی ہے وکیل ڈی ایچ اے

پلیز آپ اپنے ریمارکس خذف کرلیں چیف جسٹس قاسم خان

آپ کے سابق اور موجودہ رینک کے افسران ڈی ایچ اے میں کام کریں اپنے لوگوں کو سمجھائیں یہ لوگ اس ملک کے شہری ہیں قانون سب کے لیے ہے چیف جسٹس

ایک بات یاد رکھیں اس ملک کے 22کروڑ عوام جو سرحدوں پر فوجی بیٹھا ہے اس کا فوجیوں سے زیادہ احترام کرتے ہیں چیف جسٹس

لیکن جہاں فوجی افسر مختلف اداروں میں آجائیے پھر اس کا احتساب ہوگا چیف جسٹس

اس کو سب سے پہلے یہ ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا کہ اپنے ادارہ کا خیال رکھنا ہوگا چیف جسٹس

وہ ریمارکس آرمی کے کچھ لوگوں کے کنڈکٹ کی وجہ سے تھے چیف جسٹس

میرے ریمارکس پورے آرمی کے خلاف نہیں تھے چیف جسٹس قاسم خان

ملک کا قانون یہ ہے کہ ذاتی اراضی پر کوئی قبضہ کرلے تو اسے بھی غیر قانونی طریقے سے نہیں نکالا جاسکتا چیف جسٹس

میری فیملی کے بے شمار لوگ آرمی میں بیٹھے ہوئے ہیں چیف جسٹس

مجھے یہ سکھایا گیا تھا کہ جج کو جج لگنا نظر آنا چاہیے چیف جسٹس قاسم خان

ہمارا آئین کہتا ہے کہ اقلیتوں کی اراضی اور عبادت گاہوں کا ہم نے تحفظ کرنا ہے چیف جسٹس

جب یہ ایشو کبھی آیا تو حکومت پاکستان کے لیے یہ ایف اے ٹی ایف سے بڑا مسئلہ ہوگا چیف جسٹس قاسم خان

جب دنیا کو یہ پتہ چلے کہ حکومت پاکستان نے اقلیتوں کے لیے وقف اراضی بیچ کر کھالیں ہیں تو دنیا کو کیا منہ دکھائیں گے چیف جسٹس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں