پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب نے بطور وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب میں فرخ حبیب سے حلف لیا۔ تقریب کا انعقاد کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کیا گیا۔ تقریب کے لئے سماجی فاصلے کے مطابق کرسیاں لگائی گئی تھیں۔ تقریب میں وفاقی وزرائ، اراکان اسمبلی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ فرخ حبیب کو گزشتہ روز وزیر ممکت برائے اطلاعات ونشریات کے عہدے کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔ فرخ حبیت کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور انہوں نے گزشتہ عام انتخابات میں (ن)لیگی رہنما چوہدری عابد شیر علی کو شکست دی تھی
وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا حلف اٹھاتےہوئےرب العزت کی حمد و ثناء کےبعداپنےقائد @ImranKhanPTI کا تہہ دل سےشکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ جیسے اپنے نوجوان سپاہی پر اعتماد کاُ اظہار کیا۔
میرا عہد ہےکہ نئے پاکستان کی منزل کےحصول کیلئےاپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا pic.twitter.com/79E8YlpTZq— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) April 29, 2021
وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریاں کردیں گئیں، کابینہ ڈویژن نے تینوں نوٹی فکیشن جاری کردئیے ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ک رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے عہدے کا حلف صدرِ مملکت سے لیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عثمان ڈار کو دوبارہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز مقرر کیا گیا جبکہ ڈاکٹر وقار مسعود وزیراعظم کے معاون خصوصی خزانہ و ریونیو مقرر کیا گیا ۔ ڈاکٹر وقار مسعود اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی ریونیو تھے، کابینہ ڈویژن نے تینوں تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے
چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب سے ملاقات
فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی.
فرخ حبیب کو وزارت ملنا پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کیلئے فخر کی علامت ہے.
وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور ورکر کو وزارت دیکر ثابت کردیا کہ تحریک انصاف میں ورکرز ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں. شہریار خان آفریدی
امید ہے کہ فرخ حبیب تحریک انصاف کے ورکرز اور عام آدمی کی فلاح کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے. شہریار خان آفریدی