تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ کار چوک میں فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایچ او ائرپورٹ پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے۔ جاں بحق اشخاص کی شناخت شریف اور عدیل کے نام سے ہوئی ہے، نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
فرانزک ٹیموں اور تفتیشی افسران کے ذریعے موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، پولیس
واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار