ماہر تعلیم پروفیسر منہاج الدین کی نماز جنازہ  اٹک میں ادا کر دی گئی

مولانا نصیرالدین مرحوم(سابق امیر جماعت اسلامی اٹک) کے صاحبزادے,ملک ریاض الدین اعوان(سابق اپوزیشن لیڈر اٹک) اور ہومیو ڈاکٹر ظہیر الدین کے بھائی معروف ماہر تعلیم پروفیسر منہاج الدین صاحب کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ اٹک میں ادا کر دی گئی
نماز جنازہ میں معروف عالم دین، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ اہلیان علاقہ اور صحافیوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی
نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ یونین کونسل ملہووالی کے سابق چیئرمین ملک ریاض الدین اعوان ہومیو پیتھک ڈاکٹر ملک ظہیر الدین محمود کے بھائی ڈاکٹر وجاہت ظہیر ملک کے چچا اور ملک عبداللہ اعوان کے ماموں معروف ماہر تعلیم سابق پرنسپل ملک منہاج الدین احمد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں