89

شہباز شریف اور راجہ محمد فاروق حیدر خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد
صدر پاکستان مسلم لیگ ن و قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمد شہباز شریف اور وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،وزیراعظم آزادکشمیر نے رہائی پر محمد شہباز شریف کو مبارکباد دی.دونوں رہنماؤں کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال آزادکشمیر کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی کارکردگی بہترین رہی، راجہ فاروق حیدر خان اور انکی ٹیم نے ڈٹ کر عوام کہ خدمت کی،مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا ساڑھے چار سالہ دور آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی لیکر آیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کارکردگی اور خدمت کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔میاں شہباز شریف نے کہا کہ آزادکشمیر کی انتخابی مہم میں خود حصہ لونگا اور کورونا کی صورتحال بہتر ہوتے ہی آزادکشمیر کا دورہ کرونگا۔انہوں نے کہا کہ 27 اپریل کو مسلم لیگ ن پارلیمانی بورڈ کے ابتدائی اجلاس کی صدارت راجہ ظفرالحق کریں گے جبکہ میں خود بھی اجلاسوں میں شرکت کرونگا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے لیے بھرپور انداز میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، مسلم لیگ ن اپنے پانچ سال مکمل کرنے کے قریب ہے اور لوگ جوق در جوق ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں جو عوام کا ہمارے اوپر اعتماد مظہر ہے۔ آزاد کشمیر کے دیرینہ مسائل حل کرنے، شعبہ جات میں اصلاحات مسلم لیگ ن نے کیں، آزاد کشمیر کے لوگ مسلم لیگ ن کا پرچم آئندہ الیکشن میں بھی سر بلند رکھیں گے، کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ اکثریت سے حکومت بنائے گی۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں