*آفیشل پاسپورٹ کے غیر قانونی اجراء کیس میں بڑی پیشرفت*
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی
آفیشل پاسپورٹ کے غیر قانونی اجراء میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
ملزمان کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا
اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منسوخ کی گئی
گرفتار ملزمان میں صید نبی اور خاتون اہلکار شامل
گرفتار ملزمان پاسپورٹ آفس اسلام آباد کے پرنٹنگ سیکشن میں تعینات تھے
گرفتار ملزمان نے جاری کردہ لیمینشن رول سے مذکورہ آفیشل پاسپورٹ بنائے۔
ملزمان نے دوران تعیناتی پرائیویٹ لوگوں کو آفیشل پاسپورٹ جاری کئے۔
گرفتار ملزمان نے 3 پرائیویٹ لوگوں کو آفیشل پاسپورٹ جاری کئےجسکی بنیاد پر تینوں ملزمان بیرون ملک فرار ہوگئے تھے
ملزمان کے خلاف سال 2021 میں مقدمہ درج ہوا تھا
سب انسپیکٹر دانش سرفراز نے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا
دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع
ترجمان ایف آئی اے