سندھ میں حوالات میں پولیس تشدد سے نوجوان بابر کا قتل ایس ایج او عمران چانڈیو سمیت چھ اہلکار گرفتار

ٹندو اللہ یار میں منشیات فروشی کے الزام میں اٹھائے جانے والے نوجوان کی حوالات سے پھندا لگی نعش نے سندھ پولیس کا ناقص نظام کی قلعی کھول دی ہے اور صوبے میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جا رہا ہے

ٹنڈو اللہ یار پولیس نے نوجوان بابر کو گرفتار کرنے کے بعد اس کی حوالات سے پھندہ لگی نعش ملی وزثا نے پولیس پر تشدد سے مارنے کا الزام لگایا

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس حیدرآباد شرجیل کھرل نے اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے 3 رکنی کمیٹی بنائی تھی جس کی رپورٹ آج سامنے آنے کی توقع ہے ایس ایس پی بدین کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی میں ایس ایس پی مٹیاری اور اے ایس پی کینٹ حیدر آباد شامل تھے

حیدر آباد کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جمیل احمد نے بتایا ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کی جائے گی
اب تک ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او عمران سمیت 10 اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ڈی آئی جی کے حکم پر ایس ایچ او عمران چانڈیو سمیت چھ اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنادی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں