104

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 17 سالہ دوشیزہ سے زیادتی کی گرفتاری کرنے جنسی درندہ گرفتار

پیرمحل: نواحی گاؤں 319گ ب میں اہل علاقہ نے جنسی زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی ملزم شہزاد کی مریضہ 17سالہ سے زبردستی زیادتی کی کوشش اہل محلہ نے شک گزرنے پر گھر سے بچی کو برآمد کد لیا اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ملزم شہزاد کے خلاف تھانہ صدر میں زیر دفعہ 376٫511ت ب مقدمہ درج کر لیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والاجنسی درندہ گرفتار*

رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر علاقہ تھانہ پیر محل چک نمبر319گ ب میں بچی سے بد فعلی کی کوشش کرنے والا جنسی درندہ شہزاد ولد حنیف قوم ملک سکنہ چک نمبر319گ ب گرفتار۔
محمد اکرم ولد فرزند علی سکنہ چک نمبر319گ ب نے ایس ایچ او تھانہ پیر محل انسپکٹر غلام شبیر کے رو برو پیش ہو کر بتلایا کہ سائل کی بیٹی بعمر17 سال کے ساتھ شہزاد ولد حنیف قوم ملک سکنہ چک نمبر319گ ب نے زبر دستی جنسی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیادتی کرنے کی کوشش کی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ پیر محل تمام وقوعہ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کے نوٹس میں لائے جس پر ڈی پی او ٹوبہ نے فوری طور پر اندراج مقدمہ اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔ جس پر مقدمہ نمبر395/21بجرم376/511ت پ تھانہ پیر محل میں درج رجسٹر کیا گیا۔
ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کے حکم پر ڈی ایس پی کمالیہ سلیم حیدر شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پیر محل انسپکٹر غلام شبیر معہ محمد افضل اے ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد ولد حنیف قوم ملک سکنہ چک نمبر319گ ب کوگرفتار کر لیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی بر وقت کاروائی کو عوام الناس، سول سوسائٹی نے سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں