ڈکیتی کے دوران پولیس موبائل وین کے پہنچنے پر ڈاکوﺅں کی پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ 

ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ یونیورسٹی کی حدود میںبند دھپانوالہ پر بچوں کی دنیا پارک کے قریب گاڑی میں ڈکیتی کے دوران پولیس موبائل وین کے پہنچنے پر ڈاکوﺅں کی پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ ،ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ،زخمی پولیس اہلکار کوہسپتال منتقل کردیاگیا ،حالت خطرے سے باہر ،پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ، ذرائع کے تھانہ یونیورسٹی کی حدود بند دھپانوالہ پر بچوں کی دنیا پارک کے قریب مسلح ڈاکوﺅں نے سحری کے وقت ایک پرائیویٹ گاڑی کو ڈکیتی کی نیت سے روک رکھا تھا کہ اس دوران پولیس میس موبائل وین سحری کے وقت مختلف چیک پوسٹوں پر پولیس اہلکاروں کو کھانا پہنچانے کے لئے وہاں سے گزری تو ڈاکوﺅں نے پولیس موبائل وین کو دیکھتے ہی اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جمعہ خان ولد سرفراز قوم دھول سکنہ بستی نادعلی شاہ ڈیرہ زخمی جبکہ اس کے ساتھ موجود ڈرائیور ارشد خوش قسمتی سے بال بال بچ گیا ، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکوﺅں فائرنگ کرتے ہوئے وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے ۔واضح رہے کہ تھانہ یونیورسٹی کی حدود سمیت دیگر علاقوں میں طویل عرصہ سے ڈاکوﺅں کا منظم گروہ سرگرم ہوکر پولیس کی ناک میں دم کررکھا ہے جسے پولیس اب تک بے نقاب کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں