سندھ کے قوم پرست رہنما ایاز لطیف پلیجو کے توجہ دلانے کے 24 گھنٹوں بعد سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے حیدرآباد کی مظلوم لڑکی کی تفصیلات مانگ لیں ناصر حسین شاہ نے مظلوم لڑکی سے معافی بھی مانگ لی ایاز لطیف پلیجو نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مطلوم بچی کی وڈیو بھی شئر کی ہے ” اس چھوٹی سی بچی کو محلے کے تين لڑکے کافی دن سے تنگ کررہے تھے، جب بچی کو پکڑ کر دوپٹہ کیھنچا گیا تو ٹھیلا لگانے والا غريب باپ شکایت لیکر لطيف آباد حيدرآباد کے تھانے پر گيا مگر غنڈوں کی گرفتاری کے بجاءِ الٹا باپ کو لاکپ میں بند کر ديا گیا ہے.
پوليس، انتظاميہ، ۡحکمران، عدالتيں؟ ”
Instructed to take immediate action. Palijo sb , if you have more information about this, you can dm me pls. I apologize to my daughter for such behaviour from these goons. https://t.co/VPWFOcaKa7
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) April 19, 2021
سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے ایک دن بعد ٹویٹر پر کہا کہ “فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ اگر آپ کو اس کے بارے میں مزید معلومات ہیں تو ، آپ مجھے براہ راست ڈی پی کرسکتے ہیں۔ میں ان بدمعاشوں سے ایسے سلوک کرنے پر اپنی بیٹی سے معافی چاہتا ہوں۔