پاکستانی حکومت کی جانب سے حالیہ کالعدم قرار دی جانیوالی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کا اسلام آبادلانگ مارچ کا فیصلہ۔ شہداء کو دفن نہیں کیا جائے گا جب تک سفیر نکالا نہیں جاتا اور ہم شہداء کو لے کر اسلام آباد تھوڑی دیر میں مارچ کرنے والے ہیں

بڑی خبر۔
پاکستانی حکومت کی جانب سے حالیہ کالعدم قرار دی جانیوالی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کا اسلام آبادلانگ مارچ کا فیصلہ۔

شہداء کو دفن نہیں کیا جائے گا جب تک سفیر نکالا نہیں جاتا اور ہم شہداء کو لے کر اسلام آباد تھوڑی دیر میں مارچ کرنے والے ہیں ۔تمام مسلمانوں کو کہتے ہیں کہ آج اگر آپ نہ نکلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور ناموس کی بات کرنے والے مٹادیے گئے تو پاکستان میں رسول اللہ کی عزت اور ناموس کے لیے دوبارہ کوئی شاید بات نہ کرسکے۔
تحریک لبیک پاکستان کے رہنماء فاروق الحسن کا آڈیو پیغام

‏پنجاب پولیس کے مطابق آج صبح پٹرول بموں اور تیزاب کی بوتلوں سے لیس متشدد جتھوں نے نواں کوٹ پولیس سٹیش پر حملہ کیا جہاں پولیس اہلکار محبوس ہو گئے اور 6 پولیس والے زخمی ہوگئے
متشدد جتھے DSP نواں کوٹ سمیت 12 پولیس والوں کو اسلحے کے زور پر اغواء کر کے اپنے مرکز میں لے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں