سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخوا نے ازخود نوٹس لیتے ھوئے پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ ڈیرہ کے پرنسپل سمیت 26 ملازمین معطل کر دئیے

ڈیرہ اسماعیل خان۔سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخوا پشاور ڈاکٹر محمد بلال نے ازخود نوٹس لیتے ھوئے پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ ڈیرہ کے پرنسپل سمیت انسٹیٹیوٹ کے چھبیس ملازمین معطل کر دئیے۔۔۔۔اساتزہ کی انسٹیٹیوٹ میں غیر حاضری اور طلباء کی عدم دستیابی پر معطل کیا گیا۔۔معطل ھونے والوں میں پرنسپل نئیر زیب،لیکچراروں میں راحیل علی گوھر،محمد عمار سعید،چھ جونئیر انسٹرکٹر ز،اٹھ شاپ اٹینڈنٹ،دو شاپ اسسٹنٹ،چار نائب قاصد،دو لیبارٹری اٹینڈنٹ،محمد اصغر مالی ،داود سینیٹری ورکر شامل ھیں ۔ ۔معطل کرنے کے بعد تین دنوں میں انکوائری مکمل کی جائے گی۔اعلامیہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں