وزیر اعظم عمران خان نے خاموشی سے وزارت اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے لیکر فواد چودھری کے حوالے کرکے شبلی فراز کو ان کی اوقات یاد دلادی انہوں نے 3 ماہ قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل سے سرعام بے عزتی کا بدلہ لے لیا ۔
جنوری میں پارلیمنٹ ہاؤس میں اس وقت کے وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے صحافیوں کے سامنے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کو رسوا کرکے واپس بھیج دیا تھا ۔
وزیراعظم عمران خان نے اس واقعہ پر کسی قسم کے ردعمل کا فوری طور پر مظاہرہ نہیں کیا اور سینیٹر شبلی فراز کے چھ سال کی مدت ختم ہونے کے بعد ان کے دوبارہ انتخاب کے بعد کابینہ میں توسیع کو ایک ماہ سے زیادہ التوا میں رکھ کر آج اپنے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل سے فواد چودھری کو دوبارہ وزارت اطلاعات دینے کا ٹویٹ کروایا۔
وزیراعظم پاکستان نے آج فواد چوہدری صاحب کو باضابطہ طور پر وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپ دیا۔ یقیناً یہ ایک بہترین انتخاب ہے۔ فواد چوہدری اپنےسیاسی شعور، ذہانت اور عوامی سٹائل کی وجہ سے عوام میں ایک مقبول شخصیت ہیں-اللہ انکا حامی و ناصر ہو۔آمین @fawadchaudhry @PakPMO
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 15, 2021
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فواد
چودھری کو دوبارہ وزیر اطلاعات مقرر کردیا اس طرح فواد چودھری کو اپنی کھوئی ہوئی عزت دوبارہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے ذریعے دوبارہ مل گئی لیکن فواد چوہدری کی عزت کھوئی کیوں تھی یہ طویل داستان ہے انہیں اچانک ہٹا کر تمام معاملات پیپلزپارٹی کے دور حکومت کی سابق وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو سونپ دی گئی تھی لیکن وہ بھی زیادہ عرصہ نہیں گزارسکی اور ان کے بعد سینیٹ میں قائد ایوان اور ممتاز شاعر احمد فراز کے بیٹے شبلی فراز کو وزیر اطلاعات کا منصب سونپا گیا شبلی فراز کے چچا بیرسٹر مسعود کوثر خیبر پختون خوا کے گورنر اور سپیکر رہ چکے ہیں تقریبا 50 سال بعد وزارت اطلاعات خیبر پختون خوا کے حصے میں آئی تھی اس سے پہلے مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے محمد حنیف خان ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت میں کچھ عرصے کے لئے وزیر اطلاعات بنے تھے