104

ملک میں کورونا سے مزید 118 افراد انتقال کرگئے اور 5300 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد:ملک میں کورونا سے مزید 118 افراد انتقال کرگئے اور 5300 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 64685 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5395 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 118 افراد انتقال کرگئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15872 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 39818 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 77294 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.3 رہی

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں